26 جون 2012 - 19:30

برطانيہ ميں شديد اقتصادي بحران اور غير معمولي اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسي نے اس ملک کے وزير اعظم کو ايسے فيصلے کرنے پر مجبور کيا ہے کہ جس سے لاکھوں برطانوي شہريوں کو پريشانيوں کا سامنا ہے -

ابنا: فرانس کے ٹيلي ويژن چينل پانچ نے  خبردي ہے کہ برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے کفايت شعاري کي پاليسي سے متعلق اپنے پروگرام ميں بہت سے اخراجات ميں کمي کي ہے-  برطانوي وزير اعظم نے اپني اس پاليسي کے تحت پچيس سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو ديئے جارہے ہاؤس الاؤنس کو ختم کرديا ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ برطانيہ کے بہت سے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کا ہاؤس الاؤنس ختم ہوگيا تو جو نوجوان اکيلے کمروں ميں رات گذارتے ہيں وہ سڑکوں پر رات گذارا کريں گے-برطانوي وزير اعظم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو دي جانےوالي امداد ايک بري عادت ہے جس کي وجہ سے نوجوانوں ميں تاثر عام ہے کہ کام کئے بغير ہي انہيں تنخواہ مل سکتي ہے اور گھر بيٹھے ان کي آمدني کا ذريعہ مہيا ہوسکتا ہے -......./169